آنند شرما کی قیادت میں بڑا بھارتی تجارتی وفد آئندہ ماہ آئے گا
300 رکنی وفد 13 فروری کو لاہور پہنچے گا، 3 روزہ ’میڈان انڈیا‘ نمائش میں شرکت کرے گا
140کمپنیاں مصنوعات پیش،کم قیمت بھارتی کاریں بھی رکھی جائیں گی، افتخارملک۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
بھارتی مصنوعات کی سنگل کنٹری نمائش آئندہ ماہ لاہور میں منعقد ہوگی، نمائش میں دیگر مصنوعات کے ساتھ کم قیمت بھارتی کاروں کی بھی نمائش کی جائیگی۔
بھارتی وزیر تجارت آنندشرماکی سربراہی میں بھارتی تاجروں، صنعتکاروںاور سرمایہ کاروں کا تقریباً300رکنی وفد13 فروری سے پاکستان کا دورہ کریگا، وفدکے اراکین13 تاریخ کو واہگہ کے راستہ لاہور پہنچیں گے۔ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر افتخار علی ملک کے مطابق لاہور میں 14 سے16 فروری تک 3 روزہ ''میڈان انڈیا'' نمائش منعقد ہوگی جس میں 140 بھارتی کمپنیاں اپنی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کریں گی بلکہ نمائش میں بھارت کی کم قیمت کاریں بھی رکھی جائیں گی۔
افتخار علی ملک نے بتایا کہ بھارتی وفدکے دورے کے موقع پر لاہور میںایک بڑے ثقافتی شوکابھی اہتمام ہوگا جبکہ یوتھ فیسٹول کابھی انتظام کیا جارہا ہے، یہ یوتھ فیسٹول گورنرہائوس لاہور میں ہو گا جس میں پاکستان اور بھارت کی نامور شخصیات شریک ہونگی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی وفد میں سارک چیمبر کے صدر وکرم سنگھ سانی سمیت بھارت، بنگلہ دیش،سری لنکا، بھوٹان، نیپال،مالدیپ سے سارک چیمبر کے نائب صدور اور بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اسٹارز شامل ہونگے۔