ڈرامے کی کہانی فنکار کو منواتی ہے مائرہ خان

پڑوسی ملک کوئی آفر نہیں ہوئی، اپنے ملک میں اتنا کام ملاکہ مزید کی حسرت نہیں رہی، مائرہ خان

پڑوسی ملک کوئی آفر نہیں ہوئی، اپنے ملک میں اتنا کام ملاکہ مزید کی حسرت نہیں رہی، مائرہ خان فوٹو: فائل

اداکارہ مائرہ خان نے کہاہے کہ ڈرامے کی کہانی فنکار کو منواتی ہے مجھے کچھ ایسے ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا کہ جو میری شناخت بن گئے، آج لوگ مجھے کسی بازار یا شاہرہ میں پہچان جاتے ہیں تو ڈرامے کی کہانی کے مطابق دیے گئے فرضی نام سے پہچانتے اور پکارتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ بہت اچھا لگتا ہے کہ جب لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں کام کی تعریف کرتے ہیں ایک فنکار کے لیے سب سے بڑا اعزاز یہ ہی ہوتا ہے کہ اس کے کام کو پسند کیا جائے اور اس کے بارے میں گفتگو کی جائے۔




ایک سوال کے جواب میں مائرہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے اب تک پڑوسی ملک سے کسی ڈرامے یا فلم کے لیے آفر نہیں ہوئی ہے مجھے پاکستان میں اتنا کام ملاہے کہ مجھے کوئی حسرت نہیں ہے میرا فن میرے ملک قوم کی امانت ہے۔
Load Next Story