جے یو پی میں کوئی گروپ بندی نہیں ڈاکٹرابوالخیر زبیر

ذمے داریوں سے آگاہ ہوں،علامہ شاہ احمدنورانی کی جماعت کوتقسیم نہیں ہونے دوں گا

خادمین تنظیمی انتخابات میں حصہ لیں،صرف اصول نورانی چلے گا،صدرجمعیت علما پاکستان۔ فوٹو : فائل

جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا ہے کہ جے یوپی میں کوئی گروپ بندی نہیں،تحمل کامظاہرہ کیا جائے۔

خادمین تنظیمی انتخابات میںحصہ لیں،صرف اصول نورانی چلے گا،یہ بات انھوں نے کراچی میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ سید عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمدنورانی، شبیر ابو طالب، مفتی رفیع الرحمٰن نورانی، مفتی محمد بشیر القادری، محمد شکیل قاسمی، مولانا انوار احمد شیخ، نسیم احمدخان غوری، جمیل احمدخان، مفتی نثارالحق، حنیف بیگ سروری، محمودخان عسکری ودیگر نے شرکت کی۔




اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یوپی کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے کہاکہ کسی صورت بھی علامہ شاہ احمدنورانی کی جماعت کوتقسیم نہیں ہونے دوں گا،اپنی ذمے داریوں سے آگاہ ہوں،مشن نورانی سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گاان کی حیات میں بھی ان کے شانہ بشانہ رہا انھی سے سیاسی تربیت حاصل کی انھی کے نقش قدم پر چلوں گا،انھوں نے کہاکہ متنازعہ بیانات اور سوشل میڈیاپر قائدین کے خلاف توہین آمیز جملوں سے اجتناب کریں۔
Load Next Story