ملک میں سالانہ6 ہزار افراد تھیلیمیسیا میں رپورٹ ہوتے ہیں طبی ماہرین

پاکستان میں ہر سال6 ہزار بچے تھیلیسمیا کا مرض لیکر پیدا ہورہے ہیں.

پاکستان میں ہر سال6 ہزار بچے تھیلیسمیا کا مرض لیکر پیدا ہورہے ہیں، فوٹو فائل

پاکستان میں ہر سال6 ہزار بچے تھیلیسمیا کا مرض لیکر پیدا ہورہے ہیں، ایک لاکھ مریض تھیلیسمیا میجر کے مرض میں مبتلا ہیں۔


جنھیں ہر ماہ انتقال خون کے عمل سے گزرنا پڑرہا ہے جبکہ ملک میں ایک کروڑ افراد میں تھیلیسمیا مائنر کی جین موجود ہے، تھیلیمیسیا کے مریضوںکو انتقال خون کے عمل سے گزرنے کی وجہ سے جگر، تلی اور جسم میں اضافی آئرن کی مقدار ہولناک حد تک بڑھ جاتی ہے جس سے متاثرہ بچوںکو ڈسفرال انجکشن لگوانا پڑتا ہے۔

مسلسل انتقال خون کی وجہ سے بچوںکے دل اور دیگر اعضا بھی متاثر ہوتے ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس سی اور بی ہونے کا بھی احتمال رہتا، ماہرین طب کاکہنا ہے کہ دوا کے متعارف ہونے کے بعد تھیلیسمیا کے مریضوں کیلیے امید کی نئی کرن پیدا ہوگئی ہے۔
Load Next Story