نڈال پر فتح پانا محال فیڈرر بھی نڈھال
ویمنز ڈبلز میں سارااورونسی اعزاز کے دفاع میں سرخرو،ثانیہ مرزا تیسرے مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلم ٹائٹل سے ایک فتح دور
ڈومینکا سبولکووا کا سلواکین پرچم تھامے پوز ، وہ آج آسٹریلین اوپن کے فیصلے کن معرکے میں چینی حریف لینا سے مقابلہ کریں گی، دوسری تصویر میں مینز سیمی فائنل کے دوران نڈال کا ریٹرن شاٹ۔ فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلین اوپن میں حریف پلیئرز کا رافیل نڈال پر فتح پانا محال ہوگیا، مینز سنگلز سیمی فائنل میں ان کے سامنے راجر فیڈرر بھی نڈھال ہوگئے۔
ویمنز ڈبلز میں اطالوی پلیئرز سارا ایرانی اور روبریٹا ونسی اعزاز کے دفاع میں سرخرو ہوگئیں، فائنل میں روسی جوڑی ایکٹرینا ماکارووا اور الینا ویسنینا ناکام رہی، ثانیہ مرزا اپنے تیسرے مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلم ٹائٹل سے ایک فتح کی دوری پر پہنچ گئیں،تفصیلات کے مطابق نڈال نے ایک مرتبہ پھر فیڈرر کو زیر کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی، انھوں نے سوئس پلیئر کے18ویںگرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا،فائنل میں انھیں ایک اورسوئس پلیئر اسٹینسلس واورنیکا کا چیلنج درپیش ہوگا، فیڈرر کیخلاف 2گھنٹے 24 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں نڈال کی جیت کا اسکور 7-6 (7/4) ،6-3 او 6-3 رہا، اب تک باہمی 33 مقابلوں میں نڈال کی یہ 23 ویں کامیابی ہے، وہ تیسری مرتبہ ایونٹ کے فائنل تک رسائی میں کامیاب ہوئے،2009 میں ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 2012 میں جوکووک کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا تھا، ٹرافی کیلیے اب مقابلہ اسٹینسلس واورنیکا سے ہوگا، جنھوں نے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن نووک جوکووک اور سیمی فائنل میںٹوماس بریڈیچ کوٹھکانے لگایا۔
بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ اپنے تیسرے مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلم ٹائٹل سے ایک فتح کی دوری پر پہنچ گئیں، انھوں نے ہوریا کے ساتھ مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلوی جوڑے جرمیلا گیڈجسووا اور میتھیوایبڈن کو ایک گھنٹے 13 منٹ کی جدوجہد کے بعد ہرایا،ان کی جیت کا اسکور 2-6،6-3 اور10-2 رہا، ثانیہ اس سے قبل 2009 میں ہموطن مہیش بھوپاتی کے ساتھ بھی چیمپئن بن چکی ہیں، فائنل میں ثانیہ اور پارٹنر کا مقابلہ فرانس کی کرسٹینا میلڈونووک اور کینیڈین پلیئر ڈینیئل نیسٹور سے ہوگا، جنھوں نے چین کی ژینگ ژی اور امریکی کھلاڑی اسکاٹ لپسکی کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور 6-1 سے قابو کرلیا۔ویمنز ڈبلز میں اطالوی جوڑی سارا ایرانی اور روبریٹا ونسی اعزاز کے دفاع میں سرخرو رہیں، انھوں نے گذشتہ برس بھی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا،اس مرتبہ بھی روسی پلیئر ایکٹرینا ماکارووا اور الینا ویسنینا انھیںٹرافی سے محروم کرنے میں ناکام رہیں،ان کی فتح کا اسکور6-4 ، 3-6 اور 7-5 رہا، سارا اور ونسی نے لگاتار تیسری مرتبہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں رسائی پا کر مجموعی طور پر چوتھا گرینڈ سلم ٹائٹل جیتا، وہ اس سے قبل رولینڈ گیروس اور یوایس اوپن ٹائٹل بھی 2012 میں اپنے نام کر چکی ہیں۔