پاک بھارت ہاکی سیریز کی امیدیں بھی جاگنے لگیں
مارچ، اپریل میں بلو شرٹس کا دورہ متوقع، حکومت سے کلیئرنس درکار ہوگی
مارچ، اپریل میں بلو شرٹس کا دورہ متوقع، حکومت سے کلیئرنس درکار ہوگی۔ فوٹو: فائل
پاک بھارت ہاکی سیریز کی امیدیں بھی جاگنے لگیں، ہاکی انڈیا نے مارچ، اپریل میں دورے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی، پی ایچ ایف نے حکومتی کلیئرنس کیلیے وزارت بین الصوبائی رابطہ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ سیاسی حالات کے اثرات دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں پر بھی براہ راست پڑتے ہیں، اب معاملات بہتری کی جانب گامزن ہوئے تو مثبت اثر سامنے آنے لگا، گذشتہ روز سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد علی نے بھارتی ہم منصب نریندرا بٹرا سے ٹیلیفون پرگفتگو کی،اس کا مثبت جواب دیتے ہوئے بٹرا نے پہلے مرحلے میں پاک سرزمین پرکھیلنے کی مشروط رضامندی ظاہرکر دی،ان کے مطابق حکومت نے اجازت دی تو بھارتی ٹیم 3 میچزکی سیریزکے لیے مارچ،اپریل میں پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر 6 میچز کی سیریز2006 میں ہوئی تھی، اس میں گرین شرٹس نے3 میچز میں کامیابی حاصل کی، ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 2 مقابلے برابری پرختم ہوئے۔ انڈیا ہاکی سے گرین سگنل ملنے کے بعد سیریزکیلیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے وزارت اسپورٹس سے باقاعدہ رابطہ کرلیا ہے،رانا مجاہد نے کہاکہ کہ بھارتی ہاکی ٹیم حکومت کی اجازت کے بعد مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی، ہم میچز کراچی لاہور اور فیصل آباد میں کرانا چاہتے ہیں لیکن اگر مہمان ٹیم ایک ہی شہر میں کھیلنا چاہے تو پی ایچ ایف کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کی پاکستان آمد کے موقع پر زبردست انتظامات کیے جائیں گے جس کے لیے وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ سے رجوع کرلیاگیا ہے۔