پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ چیمہ نے اسٹیٹ بینک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
زیڈ ٹی بی ایل کے شرجیل نے پی ٹی وی کیخلاف ناقابل شکست ڈبل سنچری بنا دی
یو بی ایل کے مقابل پورٹ قاسم اتھارٹی کے اعظم حسین7 وکٹیں لے اڑے، نیشنل بینک نے ایچ بی ایل پر شکنجہ کس دیا، سوئی گیس کے سامنے واپڈا137 پرڈھیر۔ فوٹو: فائل
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں پی آئی اے نے اعزاز چیمہ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت اسٹیٹ بینک کو تیسرے ہی روز گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، پیسر نے میچ میں11 شکار کر کے ٹیم کو156رنز سے کامیابی دلائی۔
زرعی ترقیاتی بینک کے اوپنر شرجیل خان نے پی ٹی وی کیخلاف ناقابل شکست237رنز اسکور کردیے، یو بی ایل کے مقابل پورٹ قاسم کے اعظم حسین 7 وکٹیں لے اڑے، نیشنل بینک نے حبیب بینک پرشکنجہ کس دیا، سوئی گیس کے سامنے واپڈا کی ٹیم 137 پر ڈھیر ہوگئی، عمران خالد نے 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی آئی اے کیخلاف257 رنز کا پیچھا کرنے والی اسٹیٹ بینک کی ٹیم100 پر ڈھیر ہو گئی،یوں اسے 156 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ،پہلی اننگز میں 54 رنز کے بدلے 5 وکٹیں لینے والے پیسر نے دوسری کاوش میں صرف 39 رنز دے کر مزید 6 بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا، رمیز راجہ نے 23 رنز کے ساتھ تھوڑی مزاحمت کی، پی آئی اے نے پہلی اننگز میں225رنز بنائے، جواب میں اسٹیٹ بینک کی ٹیم 119 پر آئوٹ ہوگئی تھی، فاتح سائیڈ نے دوسری باری میں 150رنز اسکور کرتے ہوئے حریف کے سامنے257 کا ہدف رکھا تھا۔
نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں زرعی ترقیاتی بینک کے شرجیل خان نے249 گیندوں پر 237 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ٹیم نے پی ٹی وی کیخلاف8 وکٹ پر 393 رنز بنا لیے، اوپنر نے 32 چوکے اور 4 چھکے جڑے، شکیل انصر 71 رنز بنانے میں کامیاب رہے، محمد علی نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں، قبل ازیں سرکاری ٹی وی کی ٹیم پہلی اننگز میں 212 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔ ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں نیشنل بینک کیخلاف ایچ بی ایل نے تیسرے روز کے اختتام تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے 13 رنز اسکور کیے، قبل ازیں قومی بینک نے گذشتہ روز کے اسکور 325/7 پر ہی پہلی اننگز ڈیکلیئرڈ کردی، بولرز نے کپتان کے فیصلے کی لاج رکھتے ہوئے حریف سائیڈ کو 178پر آئوٹ کردیا، عدنان رسول نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
عمران فرحت 40 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، نیشنل بینک نے دوسری کاوش میں صرف 22.2 اوورز میں 3 وکٹ پر 181 رنزبنانے کے بعد حریف سائیڈ کو ایک بار پھرکھیلنے کا موقع فراہم کیا، پہلی کاوش میں سنچری بنانے والے کامران اکمل نے دھواں دار 56 رنز اسکور کیے، قیصر عباس43 اور وہاب ریاض40 پرناقابل شکست رہے۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں واپڈا کیخلاف سوئی گیس کی آخری وکٹ بغیر کسی رن کے اضافے سے گرگئی، ٹیم نے مصباح کی سنچری کی مدد سے 186 رنز بنائے، ایس این جی پی ایل کے بولرز نے بیٹسمینوں کی جانب سے کم اسکورکے باوجود بہادری کا مظاہرہ کیا اور واپڈا کو 137 پر ڈھیر کر دیا، یوں اسے49 رنز کی برتری مل گئی۔
ٹیم نے دوسری اننگز میں صرف ایک وکٹ گنوا کر 222 رنز بناتے ہوئے مجموعی سبقت کو 271 تک پہنچا دیا،عمراکمل 77 اور نعیم الدین 70رنز کے ساتھ ہفتے کو کھیل کا آغاز کریں گے،واحد آئوٹ ہونے والے بیٹسمین توفیق عمر نے 65 کی اننگز کھیلی۔ سائوتھ اینڈ اسٹیڈیم کراچی میں پورٹ قاسم کیخلاف یوبی ایل کے بیٹسمین دوسری کاوش میں 387 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے ، عابد علی نے سنچری جبکہ حافظ زوہیب اور کاشف بھٹی نے ففٹیزبنائیں،اعظم حسین نے7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، قبل ازیں یونائیٹڈ بینک کے 232رنز کے جواب میں پورٹ قاسم نے 330 رنز اسکور کیے تھے، اسے فتح کیلیے ہفتے کو290 رنز بنانا ہونگے،گذشتہ روز ایک اوور کے کھیل میں کوئی رن نہیں بن پایا۔