فیفا چیف نے ورلڈ کپ کی تیاریوں پر خدشات مسترد کردیے
جرمنی کا دورہ کرنے والی برازیلین صدر سے بلاٹر کی زیورخ کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات
کیوریٹیبا کوبطور وینیو برقرار رہنے کیلیے کام مکمل کرنے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا، والکے۔ فوٹو: فائل
صدر فیفا سیپ بلاٹر نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے بارے میںخدشات مسترد کردیے ہیں، البتہ ان کے نائب جیروم والکے نے دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ کیوریٹیبا کو بطوروینیو برقرار رہنے کیلیے کام مکمل کرنے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بلاٹر نے زیورخ میں فیفا ہیڈکوارٹر پر جرمنی کا دورہ کرنے والی برازیلین صدر دلما روسیف سے ملاقات کی ، دونوں نے ورلڈ کپ کے بارے میں برازیل کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ۔ البتہ فیفا سیکریٹری جنرل جیروم والکے کچھ زیادہ ہی پریشان ہیں،انھوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ سست تیاریوں کی وجہ سے کیوریٹیبا کو 12 میزبان شہروں میں سے الگ کیا جاسکتا ہے۔ فیفا نے ابتدائی طور پر برازیل کے 12 وینیوز کی تکمیل کی حتمی تاریخ 31 دسمبر مقرر کی تھی ، بعد ازاں ساؤ پاؤلو سمیت آدھے اسٹیڈیمز میں کام کی رفتار دیکھتے ہوئے تاریخ آگے بڑھا دی، ساؤ پاؤلو ارینا پر 12 جون کو میزبان اور کروشیا کے درمیان افتتاحی میچ شیڈول ہے۔
رواں ماہ کے اوائل میں روسیف نے بلاٹر کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم 'کپ آف کپس' کی میزبانی کررہے ہیں، گذشتہ روز انھوں نے اس بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ برازیلین حکومت اسٹیدیمز کی تکمیل کیلیے ہر ممکن کوشش کرے گی ، ہم اس بات کی یقین دہانی کیلیے سب کچھ کرنے کیلیے تیار ہیں کہ یہ دنیا کا انتہائی خوبصورت ورلڈ کپ ہوگا۔ دریں اثنا ریو میں والکے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیوریٹیبا کو بطور وینیو ہٹانے کی دھمکی کا جواب دینے کی حتمی تاریخ 18 فروری ہے ۔ ریو کے ماراکانا اسٹیڈیم پر ایک پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ اب فیفا اسٹیڈیم کو اپریل کے آخر یا مئی کے اوائل میں کنٹرول میں لینا چاہتی ہے۔ والکے نے کہاکہ کیوریٹیبا میں 4 گیمز کی تبدیلی کا منصوبہ ایک بڑا چیلنج ہوگا، ہم پلان بی کی جگہ اسٹیڈیم کی آخری لمحوں میں تکمیل دیکھنا چاہتے ہیں۔