آفاق احمد کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی ہدایت
جلد ہی پاسپورٹ بنواکر آفاق احمد عمرے کی ادائیگی کیلیے جائیں گے، شمشاد غوری
جلد ہی پاسپورٹ بنواکر آفاق احمد عمرے کی ادائیگی کیلیے جائیں گے، شمشاد غوری. فوٹو: پی پی آئی/فائل
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کانام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
جسٹس غلام سرورکورائی کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف آفاق احمد کی درخواست کی سماعت کی جمعہ کو آفاق احمد کی درخواست نمٹاتے ہوئے عدالت عالیہ نے قراردیا کہ درخواست گزرا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں، آئینی درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ اور ڈائریکٹر امیگریشن اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ درخواست گزارمہاجرقومی موومنٹ کے سربراہ ہیں اور آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت انھیں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہونی چاہیے،آئین کے آرٹیکل 4اور25کے تحت پاکستانی شہری کی حیثیت سے پاسپورٹ کے حصول کے مجاز ہیں، پاسپورٹ کیلیے 7 جنوری 2012کومتعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا تو ڈائریکٹر امیگریشن نے بتایا کہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کیا جائے، علاوہ ازیں، مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے بتایا کہ آفاق احمد کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے، آفاق احمد عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب جائیں گے، عمرے کی ادائیگی کیلیے آفاق احمد اپنا پاسپورٹ بنوائیں گے جس کے بعد توقع ہے کہ وہ دس روز کے اندر عمرے کی ادائیگی کیلیے روانہ ہوجائیں گے، دریں اثناء مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمیل الرب نے کہا ہے کہ شہر میں مسائل کی بھرمار ہونے کے پیش نظرعوام سخت مایوسی اور ناامیدی میں مبتلا ہیں۔