شعبہ فوڈ سائنس پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ میں داخلوں کا اعلان
فارم17ستمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، داخلہ ٹیسٹ22ستمبر کو ہوگا.
فارم17ستمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، داخلہ ٹیسٹ22ستمبر کو ہوگا فوٹو: فائل
جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ''فوڈ سیفٹی اینڈ کنٹرولز''2012 کے داخلوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
داخلے کے خواہشمند امیدوار جامعہ کراچی کی ویب سائٹwww.uok.edu.pk سے داخلہ فارم ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں یا شعبہ فوڈ سائنس کے دفتر سے500روپے کے عوض حاصل کرسکتے ہیں، فارم کے حصول اور جمع کرانے کی تاریخ10تا17ستمبر ہے۔
داخلہ فارم1500روپے پے آرڈر بنام PGD-Food Safety and Controls کے ساتھ17ستمبر تک شعبہ فوڈ سائنس جامعہ کراچی میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، ٹیسٹ میں شرکت کے اہل طلبا کی فہرست19ستمبر کو شعبے اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کی جائیگی۔
ٹیسٹ22 ستمبر کو ہوگا،25 ستمبر کو کامیاب طلبا کی فہرست شعبے اور جامعہ ویب سائٹ پر جاری کردی جائیگی،27 ستمبر کو طلبا کے انٹرویو شعبے میں لیے جائیں گے،28 ستمبر کو انٹرویو میں کامیاب طلبا کی فہرست شعبے اور جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کردی جائے گی۔