دہشتگردی کے شکار افراد کو جلد معاوضہ ادا کیا جائےکمشنر کراچی
اقدامات تیزکیے جائیں تاکہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ اور زخمیوں کو ریلیف دیا جا سکے
اقدامات تیزکیے جائیں تاکہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ اور زخمیوں کو ریلیف دیا جا سکے. فوٹو: فائل
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور بد امنی کے حوالے سے ہلاک ہونے والوں کے ورثا اور زخمی ہونے والے افراد کو حکومتی ہدایات اور پالیسی کے مطابق معاضے کی جلد از جلد ادائیگی کے سلسلے میں اقدامات کی رفتار کو مزید تیزکیا جائے۔
تاکہ جاں بحق افراد کی فیملیز اور زخمیوں کو جلد معاوضہ ادا کرکے ریلیف دیا جا سکے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف اضلاع کے ایڈشنل ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کے مو قع پر کیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میں ایسٹ کے سید جنید احمد، سائوتھ کے فیاض عالم لغاری، ویسٹ کے شیر حسین شاہ، سینٹرل کے فرحان غنی خان اور کورنگی کے سراج الد ین کے علاوہ ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی، شہاب الدین اور عبدالمالک بھی موجود تھے۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ متاثرین کے حوالے سے تمام متعلقہ اسپتال اور تھانے میڈیکو لیگل رپورٹ اور ایف آئی آر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز سے بھر پور تعاون کریں اور انھیں مطلوبہ دستاویزات جلد از جلد فراہم کریں، انھوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز متاثرین کے حوالے سے کیسز کو جلد کمشنر آفس بھجوائیں تاکہ اسے متعلقہ محکموں میں کارروائی کیلیے بھجوایا جا سکے، اس موقع پر تمام ایڈشنل ڈپٹی کمشنرز نے بھر پورعزم کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو اس نیک کام کیلیے ترجیحی بنیادوںپر اقدامات کایقین دلایا۔