شیعہ علما کونسل کے تحت سانحہ مستونگ کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا
بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں علما اور ہزاروںشہری جاں بحق ہوگئے ، ملک کا انتظام فوج سنبھال لے
آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہریوں کے قتل کیخلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس
شیعہ علما کونسل اور شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت سانحہ مستونگ ودہشت گردی کے دیگر واقعات کیخلاف جمعہ کو احتجاجی مظاہرے کیے گئے،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل پرملک بھر کی طرح سندھ بھر میں بھی سانحہ مستونگ، افواج پاکستان پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا ۔
کھارادر میں احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماکونسل کے رہنماؤں مولاناجعفرسبحانی، مولانا رجب علی اور علامہ کامران حیدر عابدی نے کہا کہ ملک میں لاقانونیت کی حد ہوگئی ہے، حکمران اور ریاستی ادارے کب تک خاموش تماشائی بنے رہیں گے، دہشت گرد افواج پاکستان، سیکیورٹی اداروں اور شہریوں کو خون میں نہلا رہے ہیں حکومت کب تک بے حسی کا مظاہرہ کرے گی،انھوں نے شہدا کیلیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلیے دعا کی،آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ اظہرحسین نقوی، سید علی اوسط، رضی حیدر اور صغیرعابد رضوی نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کا انتظام اپنے ہاتھوں میں لے کر دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے خلاف سخت آپریشن کرے ،وہ پریس کلب کے باہرمظاہرے سے خطاب کررہے تھے ،علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں علما اور ہزاروںشہری جاں بحق ہوگئے ۔
ایسی جمہوری حکومت سے بہتر ہے کہ ملک کا انتظام فوج سنبھال لے،دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ سانحہ مستونگ شہداکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلیے شہر قائد میں دیے جانے والے پر امن احتجاجی دھرنوں میں شرکت،تعاون اور اظہار یکجہتی کرنے پر جعفریہ الائنس ،مرکزی تنظیم عزا ،امامیہ اسٹوڈنٹس،اصغریہ آرگنائزیشن ،ہیت آئمہ مساجد و علما امامیہ پاکستان اورسنی اتحاد کونسل ،تحریک منہاج القرآن ،تحریک محبان اولیا،پیر عظمت علی شاہ ،مولانا اصغر درس ،پی پی پی کے رہنما سید اویس مظفر ،وقار مہدی،راشد ربانی ، متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین،پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی،فردوس شمیم، عوامی نیشنل پارٹی ،سول سوسائٹی ،اہلیان کراچی ،ٹرانسپوٹر اتحاد اور تاجر برادری سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اورسٹی گورنمنٹ کے شکر گزار ہیں،علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کارروائی کریں۔