کرپشن کیس سابق سیکریٹری ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کوگرفتار نہ کرنیکا حکم
درخواست گزار پاسپورٹ ناظر کے پاس جمع کرائے ،ڈپلیکیٹ پاسپورٹ کااجرانہیں کراسکتا،عدالت
درخواست گزار پاسپورٹ ناظر کے پاس جمع کرائے ،ڈپلیکیٹ پاسپورٹ کااجرانہیں کراسکتا،عدالت. فوٹو: فائل
سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کواربوں روپے کی خوردبرد کے الزام میں ملوث سابق سیکریٹری ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان(ٹی ڈی اے پی)عبدالکبیرقاضی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے مقدمہ درج کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی وزارت تجارت،چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے،جسٹس غلام سرور کورائی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے عبدالکبیرقاضی کی درخواست کی سماعت کی،درخواست میں ٹی ڈی اے پی اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ درخواست گزرا کو اربوں روپے کی خورد برد اور نجی کمپنیوں کو غیرقانونی فائدہ پہنچانے کے حوالے سے درج 5مقدمات میں ملوث کردیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے ان پانچوں مقدمات میں ماتحت عدالت سے ضمانت حاصل کرلی تھی مگر بعد ازاں مزید14مقدمات درج کردیے گئے ،اس حوالے سے ایف آئی اے درخواست گزارکوگرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ یہ مقدمات جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی ہیں،مقدمات ختم کیے جائیں اور ایف آئی اے کو درخواست گزرا کو ہراساں کرنے سے روکا جائے،عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو عبدالکبیرقاضی کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے،عدالت نے درخواست گزارکو پاسپورٹ سندھ ہائیکورٹ کے ناظر کے پاس جمع کرانے اور ڈپلیکیٹ پاسپورٹ جاری کروانے سے بھی روک دیاہے۔