یوکرائن ملک کے مغربی حصے پر مظاہرین کا قبضہ

کیف میں نئے احتجاج کی تیاریاں،صدر نے حکومت میں رد و بدل کا وعدہ کرلیا

کیف میں نئے احتجاج کی تیاریاں،صدر نے حکومت میں رد و بدل کا وعدہ کرلیا. فوٹو اے پی

حکومت مخالف مظاہرین نے گزشتہ روز مغربی حصے میں دھاوا بولتے ہوئے 6 بڑے شہروں کی انتظامی امور کی اہم عمارتوں پر قبضہ کرلیا۔

علاقائی گورنروں سے زبردستی استعفے لکھوا لیے جس سے صدر وکٹر یونوکووچ کو نئے چیلنج کا سامنا ہے، مظاہرین کے ان اقدامات سے امکان ہے کہ صدر ملک میں اپنا کنٹرول کھو رہے ہیں جبکہ دارالحکومت کیف میں بھی بڑے مظاہروں کا سامنا ہے جبکہ یوکرائن میں حکومت مخالفین نئے مظاہروں کی تیاریاں کر رہے ہیں۔




اے ایف پی کے مطابق اس صورتحال کے بعد صدر وکٹر یوکونووچ نے اگلے ہفتے حکومت میں رد و بدل کے وعدے کیے ہیں۔ مغربی شہر لویو میں مشتعل مظاہرین نے گورنر ہائوس پر دھاوا بول دیا اور گورنر اولیگ سالو کو استعفیٰ لکھنے پر مجبور کیا۔ اولیگ کو بھی صدر نے دیگر گورنروں کی طرح منتخب کیا تھا، گورنر اولیگ نے کہا کہ ان سے استعفیٰ زبردستی لکھوایا گیا اور یہ سب غلط ہے لیکن اسکے باوجود 200 سے زائد مظاہرین نے رات گورنر ہائوس میں ہی گزاری اور قبضہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔
Load Next Story