جامعہ کراچی عالمی معیار کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام کا فیصلہ

پارک یونیورسٹی روڈ پریونیورسٹی کی خالی اراضی پر تعمیر ہوگا، سینڈیکیٹ کے اجلاس میں پارک کی منظوری دی جائے گی.

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک جامعہ کراچی کے باہریونیورسٹی روڈ پرمادرعلمی کی خالی اراضی کے پرتعمیر کیا جائے گا۔

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے تحت عالمی معیارکے5 منزلہ ''سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک''کے قیام کافیصلہ کیاہے یہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک جامعہ کراچی کے باہریونیورسٹی روڈ پرمادرعلمی کی خالی اراضی کے پرتعمیر کیا جائے گا۔

جس کیلیے جامعہ کراچی کے اسٹاف گیٹ سے شیخ زیداسلامک سینٹرتک سڑک کے دوسری جانب خالی اراضی کی جگہ تجویز کی گئی ہے سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک کے قیام کی منظوری ہفتہ کوہونے والے سینڈیکیٹ کے اجلاس میں دی جائے گی جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹرمحمدقیصرکریں گے، سینڈیکیٹ کے اجلاس میں شعبہ عمرانیات، فارماکولوجی، سیاسیات، فارماکوگنوسی ،عربی ،ابلاغ عامہ،فلسفہ، فارماسیوٹیکل کیمسٹری میں نئے چیئرمینز اور انسٹیٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلوپائیٹ یوٹیلائیزیشن اور اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹرمیں ڈائریکٹرزکی آئندہ تین سال کے لیے تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔


سینڈیکیٹ کے اجلاس میں ایچ ای جے کے ڈائریکٹرڈاکٹراقبال چوہدری کے خط کی روشنی میں سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک کے قیام پر بحث ہوگی، جامعہ کراچی کے تحت سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک کے قیام کی تجویز اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے سابق چیئرمین اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس کے بعد ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے موجودہ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کی جانب سے شیخ الجامعہ کواس حوالے سے ایک خط بھی تحریرکیا گیاجسے سینڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈاکٹراقبال چوہدری کے خط کے ساتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام کی منظوری کے لیے ''بلڈنگ لے آئوٹ پلان'' اور''ماسٹرپلان''بھی پیش کیا جائے گا،جامعہ کراچی کے تحت قائم ہونے والے اس سائنس وٹیکنالوجی پارک کے مجوزہ ''لے آئوٹ پلان'' کے مطابق 21ہزاراسکوائرفٹ پرمشتمل پارک کی عمارت کی پہلی منزل پر''ڈائیگنوسٹک سینٹر''قائم کیا جائے گا۔

دوسری منزل پر''بائیوٹیکنالوجی سینٹر''،تیسری منزل پر ''فارمیسیوٹیکل سیکشن''، چوتھی منزل پر''انڈسٹریل اینالیٹیکل سینٹر'' اور پانچویں منزل پر''انفارمیشن ٹیکنالوجی'' پارک قائم کیا جائیگا علاوہ ازیں سینڈیکیٹ کے ہونیوالے اس اجلاس میں جامعہ کراچی کے شعبہ عمرانیات، فارماکولوجی، سیاسیات، فارماکو گنوسی ، عربی، ابلاغ عامہ،فلسفہ، فارماسیوٹیکل کیمسٹری میں نئے چیئرمینز اور انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلوپائیٹ یوٹیلائیزیشن اور اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹرمیں ڈائریکٹرز کی آئندہ تین سال کے لیے تقرری کی منظوری دی جائے گی۔
Load Next Story