پختونخوا اساتذہ کا انسداد پولیو مہم ڈیوٹی دینے سے انکار
حکومت اساتذہ کا وقار مجروح کررہی ہے، اسکولوں میں ویکسین دینے کو تیار ہیں، صدر پرائمری ٹیچرز
اسکولوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے، اپنی توہین برداشت نہیں کرینگے، خالد خان۔ فوٹو: فائل
TRIPOLI:
خیبر پختونخوا میں پرائمری سمیت تمام کیڈرز کے اساتذہ نے انسداد پولیو مہم میں تعیناتی کو توہین قرار دے کر ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہاکہ حکومت ان کیخلاف جو بھی کارروائی کرے اس کیلیے وہ ہر وقت تیار ہیں۔
پرائمری اساتذہ کے صوبائی صدر ملک خالد نے نجی ٹی وی چینلز پر صحافیوں کو بتایا ہے کہ موجودہ حکومت اساتذہ کے وقارکو مجروح کرنے پر اتر آئی ہے لیکن اساتذہ اپنے حقوق اور فرائض کی جنگ لڑتے رہیں گے، موجودہ حکومت نے اساتذہ کو باوقار مقام دینے کا اعلان کیا تھا، شرپسند عناصر جان لینے پر تلے ہوئے ہیں ایسے حالات میںانسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی لگانا اساتذہ کو آگ میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔
ملک خالد نے مزید کہا کہ وہ اساتذہ کو کسی صورت بھی گلی گلی ڈیوٹی کرنے نہیں دینگے البتہ اساتذہ یہ کام اسکولوں میں کرنے کے لیے تیار ہیں، حکومت ہر اسکول کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے، والدین بچوں کو قریبی اسکول لائیں جہاں اساتذہ انھیں پولیو ویکسین کے قطرے پلاسکتے ہیںکیونکہ یہ کام اساتذہ کا نہیں والدین کا ہے۔ ملک خالد نے کہا کہ ایک طرف سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو بدنام کیا جاتا ہے اور دوسری طرف جب دیکھو الیکشن یا مردم شماری پرڈیوٹی لگادی جاتی ہے اور اب انسداد پولیومہم میں تمام اساتذہ کی ڈیوٹی لگا دی گئی، اساتذہ کسی صورت یہ توہین برداشت نہیں کرینگے۔