مشرف کی منطق مان لیں توکوئی ملزم جیل نہیں رہیگا پرویزرشید

کسی ملزم کوعلاج ملک سے باہرکرانے کافیصلہ کرنے کااختیار نہیں دیا جاسکتا، پرویزرشید

حیرت ہے مشرف کو اپنی مرضی کے اسپتال میں انجیو گرافی پراعتماد نہیں،گفتگو فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہاہے کہ حیرت ہے پرویز مشرف کواپنی مرضی کے اسپتال میں انجیوگرافی پراعتماد نہیں۔

اے ایف آئی سی لاکھوں انجیوگرافی کرچکا ہوگالیکن کسی کی شکایت نہیںآئی ہوگی۔ ایک نجی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراطلاعات کاکہنا تھاکہ پرویزمشرف طبیعت خراب ہونے پراپنی جان کارسک لیتے ہوئے 45منٹ کی مسافت پراپنی مرضی کے اسپتال گئے۔ حیرت ہے انھیںاپنی مرضی کے اسپتال میںانجیوگرافی پراعتماد نہیں۔




انھوںنے کہاکہ کسی ملزم کوعلاج ملک سے باہرکرانے کافیصلہ کرنے کااختیار نہیںدیا جاسکتا۔ اگریہ منطق مان لی جائے تودنیا کاکوئی ملزم اپنے ملک کی جیل میںنہیں رہے گااور ہرملزم خودفیصلہ کرنے لگے گاکہ وہ ملک سے باہر جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story