جی ایس پی پلس اسٹیٹس خاتمے کے متعلق بھارتی رپورٹس بے بنیاد قرار
وہ مخالفانہ پروپیگنڈے میں ملوث ،پاکستان عالمی کنوینشنز پر عملدرآمد کیلیے پرعزم
یورپی پارلیمان کی تعطیلات کے باعث اپریل سے بات چیت نہیں ہوئی، ترجمان دفترخارجہ ۔ فوٹو : فائل
پاکستان نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خاتمے سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے یورپی یونین کی ڈس انفولیب نے اسے عالمی سطح پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ملوث قرار دیا،وہ دنیا بھر میں بے نقاب ہونے کے باوجود پاکستان کے خلاف بے بنیاد افواہیں پھیلانے میں مصروف ہے جواس کے نفرت انگیز منصوبوں کی عکاسی ہے۔
انھوں نے کہا پاکستان جی ایس پی پلس کے حوالے سے 27 عالمی کنوینشنز پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔ فی الوقت یورپی پارلیمان موسم خزاں تک تعطیلات پر ہے،جس کے باعث اپریل سے بات چیت نہیں ہوئی۔