متنازع بلدیاتی آرڈیننس حکومتی شیرازہ بکھیر دے گاثروت قادری

حکومت نے یہ آرڈیننس فوری طور پر واپس نہ لیا تو حکومت کے خاتمے کا دن بھی دور نہیں,ثروت قادری.

حکومت نے یہ آرڈیننس فوری طور پر واپس نہ لیا تو حکومت کے خاتمے کا دن بھی دور نہیں,ثروت قادری. فوٹو ایکسپریس

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے متنازع بلدیاتی آرڈیننس کا اجرا کرکے خود اپنی سیاسی جماعت کے موت کے پروانے پر دستخط کرکے صوبائی حکومت کا شیرازہ بکھیردیا ہے۔


حکومت نے یہ آرڈیننس فوری طور پر واپس نہ لیا تو حکومت کے خاتمے کا دن بھی دور نہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ابھی قومی سطح پر طے کرنا باقی ہے کہ پہلے ملک میں بلدیاتی انتخابات ہونگے یا قومی انتخابات لیکن قومی انتخابات کا وقت آنے پر صرف ایک صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان سے ملک کے سیاسی حلقوں میں شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

جبکہ ملک داخلی اور خارجی سطح پر پہلے ہی نازک صورتحال سے دوچار ہے ہمارے اکابرین اور اسلاف نے پاکستان بنایا تھا ہم پاکستان کو بچانے کی سیاست کررہے ہیں جبکہ ملک کی کم و بیش تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں اقتدار کی سیاست کررہی ہیں۔
Load Next Story