ٹارگٹڈ آپریشن سے عوام کا اعتماد بحال اور معاشی صورتحال بہترہوئی وزیر اعلیٰ سندھ
وفاق کی جانب سے سیکیورٹی پالیسی کاانتظار ہے جس کے بعد ٹارگٹڈ آپریشن کو مزید تیزکیا جائے گا،ڈچ سفیر سے ملاقات
ہم مزید انسانی جانوں کے زیاں کے متحمل نہیں، عوام کے جان و مال، املاک کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں ، بھتہ خوروں ، اغوا کاروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد کراچی میں تجارتی سرمایہ کاری اور اسٹاک ایکسچینج میں بہتری اس بات کی دلیل ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن سے حاصل کی گئی کامیابیوں کے نتیجے میں لوگوں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کے ان اقدامات کے سبب تمام جلد کراچی جرائم سے پاک شہر بن جائے گا اور شہر کو جدید خطوط پر ترقی دی جائے گی۔ جمعے کووزیراعلیٰ ہائوس میں نیدرلینڈ کے سفیر مارسل ڈی ونک سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس وقت امن امان کی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہے جو کہ ٹارگٹڈ آپریشن کی غیر معمولی کامیابی کا نتیجہ ہے، ملکی اور غیر ملکی تاجر و سرمایہ کار تجارتی مقاصد کے لیے یہاں آر ہے ہیں اور شہر میں تجارت اور سرمایہ کاری میں کافی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی پالیسی کی منتظر ہے جس کا تھوڑے و قت میں اعلان ہونا ہے جس کے بعد اس سیکیورٹی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرکے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کو مزید تیز و سخت کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم مزید انسانی جانوں کے زیاں کے متحمل نہیں ہو سکتے، عوام کی جان و مال، املاک کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔
نیدرلینڈ سے دوطرفہ تجارتی روابط سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیدر لینڈ کو واٹر منیجمنٹ ، ڈیر ی فارمنگ اور مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت حاصل ہے ، صوبہ سندھ بنیادی طور پر زرعی صوبہ ہے تاہم یہاں پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ صوبہ سندھ گندم، کپاس، گنے، چاول، کھجور، میوہ جات اور سبزیوں کی پیداوار کا مرکز ہے، واٹر منیجمینٹ نظام کو مزید موثر کرکے فصلوں کی پیداواری صلاحیت اور لائیو اسٹاک کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے جس کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اس کے علاوہ سندھ میں 180بلین ٹن اعلیٰ کوئلے کے ذخائر ،وسیع ونڈ کوریڈور کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے وسائل دستیاب ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے معیاری تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اور وفود کے تبادلے پر زور بھی دیا ۔ نیدرلینڈ کے سفیر نے کہا کہ نیدرلینڈ کی کئی کمپنیاں کراچی میں تجارت کر رہی ہیں اور ان کی حکومت تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ نیدرلینڈ کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو صوبہ سندھ میں سرما یہ کاری کے مواقع سے آگاہ کریں گے ۔