محمد وسیم جنوبی وزیرستان کے پہلے انٹرنیشنل کرکٹر بن گئے

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 29 جولائی 2021
خوشخبری سناتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ڈومیسٹک اور پی ایس ایل کی کارکردگی کو انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی دہرائیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

خوشخبری سناتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ڈومیسٹک اور پی ایس ایل کی کارکردگی کو انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی دہرائیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

 لاہور:  ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم جونیئرکو ڈیبیو کا موقع مل گیا۔

محمد وسیم کو بولنگ کوچ وقار یونس نے انٹرنیشنل کیپ پہنائی، پیسر مختصر فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 94ویں اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پہلے انٹرنیشنل کرکٹر بنے ہیں۔

محمد وسیم کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ڈومیسٹک اور پی ایس ایل کی کارکردگی کو انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی دہرائیں،کسی قسم کے دباؤ کا شکار ہوئے بغیر کھل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں۔

محمد وسیم نے کہاکہ کپتان نے جب قومی ٹیم میں شمولیت کا بتایا تو بڑی شدت سے میچ کا انتظار کرنے لگا،میں نے اپنی فیملی کو بتایا، شکرانے سے نفل ادا کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔