وزیراعظم نواز شریف کو نیدر لینڈ نیوکلیر سمٹ میں شرکت کی دعوت
کانفرنس 24 مارچ کوہیگ میں ہوگی،پاکستان میں مزید سرمایہ کاری چاہتے ہیں،ڈچ سفیر
جلد سیالکوٹ سمیت دیگرشہروں میں نیدر لینڈ ویزاکیمپ دفاترقائم کیے جارہے ہیں۔ فوٹو: فائل
نیدرلینڈ کی حکومت کے زیرانتظام نیوکلیر سیکیورٹی اور نیوکلیرمیٹریل کومحفوظ بنانے کے لیے ہیگ نیدرلینڈ میں ایک بین الاقوامی نیوکلیرسمٹ منعقد ہوگی جس میں پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
نیوکلیرسمٹ 24، مارچ2014 میں منعقدہوگی، یہ بات پاکستان میں تعینات نیدرلینڈ کے سفیرمارسل ڈی ونک نے جمعے کو مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی، اس موقع پرسفارتخانے کی سینیرپریس اینڈ کلچرل آفیسر نبیلہ احمد بھی موجود تھیں، نیدرلینڈ کے سفیر نے کہا کہ نیدر لینڈ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے فی الوقت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کی مالیت80 کروڑ ڈالر ہے، یورپین یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے نتیجے میں نیدرلینڈ کی پاکستان سے ٹیکسٹائل سمیت دیگر مصنوعات کی درآمدات کا حجم بڑھ جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ برآمدات کے حوالے سے نیدرلینڈ کے ترجیحی شعبوں میں پانی، توانائی، لاجسٹک اور زراعت شامل ہیں، نیدرلینڈ کے ویزوں کے حصول کے خواہشمندوں کی سہولت کے لیے بہت جلد سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی ویزا کیمپ دفاتر قائم کیے جارہے ہیں، انھوں نے بتایا کہ جمعے کو انکی وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے واٹرمنیجمنٹ اور انرجی سیکٹرکی بہتری کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔