ایس ایم سائنس کالج کی دوسری عمارت میں منتقلی کی تیاریاں
آرٹس کالج کی عمارت میں منتقل کیا جارہا ہے،نوٹیفیکیشن جمعہ کوجاری کردیا گیا.
بنیادی سہولیات کے بغیرہی ایس ایم سائنس کالج کی دوسری عمارت میں منتقلی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

ایس ایم سائنس کالج کواس کی موجودہ تاریخی عمارت سے ایس ایم آرٹس کالج کی عمارت میں منتقل کیا جارہا ہے جس کانوٹیفکیشن جمعہ کوجاری کردیا گیا تھا، واضح رہے کہ ایس ایم سائنس کالج کوایس ایم آرٹس کالج کے جس بلاک میں منتقل کیا جارہاہے ،کالج کے اس متعلقہ بلاک کاانفرااسٹریکچراس قابل نہیں کہ اس میں کسی سائنس کالج کومنتقل کردیا جائے۔
کالج کے بلاک میں کوئی سائنس لیب اورلیب سے متعلق گیس کنکشن سمیت دیگرسہولیات موجود نہیں،کالج کی منتقلی کانوٹیفکیشن توجاری کردیا گیاتاہم منتقلی کیلیے فنڈجاری نہیں کیے گئے اور فوری طور پر فنڈجاری ہونے کاامکان بھی نہیں، ''ایکسپریس''کے رابطہ کرنے پرڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ پروفیسر ناصر انصار کاکہنا تھا کہ ان کی جانب سے محکمہ ورکس کوایک خط جاری کیا گیا ہے۔
جس میں ایس ایم آرٹس کالج کے متعلقہ بلاک کی تزئین وآرائش، مرمت اور سائنس لیب کے قیام کیلیے آنیوالے اخراجات سے متعلق رپورٹ مانگی گئی جس کے بعد رپورٹ کی بنیادپرڈائریکٹوریٹ آف کالجز سندھ کی جانب سے صوبائی محکمہ تعلیم سے فنڈ مانگا جائے گا، بعدازاں ایس ایم آرٹس کالج کے متعلقہ بلاک میں تعمیر ومرمت کا آغاز ہوگا۔