کراچی سے سیر کیلیے گئے باپ بیٹا دریائے نیلم میں بہہ گئے
فیملی جو اڑنگ کیل سے واپس مظفر آباد جا رہی تھی، 5 سالہ موسیٰ دریا میں گر گیا۔
ملک فہیم بیٹے کو بچاتے ہوئے بے رحم موجوں کی نذر ہو گیا، لاشوں کی تلاش جاری ۔ فوٹو : انٹرنیٹ
کراچی سے آنے والے سیاح شاردہ کے مقام پر دریائے نیلم میں بہہ گے جن کی تلاش جاری ہے۔
کراچی سے وادی نیلم میں سیر و تفریح کے لیے آنے والی فیملی جو اڑنگ کیل سے واپس مظفرآباد جارہی تھی، باپ بیٹا دریا نیلم کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گے۔ 5 سالہ موسیٰ پاؤں پھسلنے سے شاردہ نیلم سٹار گیسٹ ہاؤس کے سامنے دریا میں گر گیا، اس کے والد 35 سالہ طالب ملک فہیم نے دریا میں بیٹے کو پکڑنے کی کوشش تو وہ بھی پانی میں بہہ گیا۔
شاردہ انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج کی ٹیمیں لاشوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔