وفاقی ڈرگ انسپکٹر اور ایف آئی اے افسر کی گرفتاری کا حکم

غیرمعیاری ادویہ بنانے والی پشاور کی دوا سازکمپنی کی انتظامیہ کوگرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم دیاتھا

عدالت نے وفاقی ڈرگ انسپکٹر اور ایف آئی اے انسپکٹر کو گرفتار کرکے 7 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
ڈرگ کورٹ کے چیئرمین ساتھی محمد اسحاق ممبران نگہت قادری اور غلام رسول ہالیپوٹو نے عدالتی حکم عدولی پر وفاقی ڈرگ انسپکٹر اور ایف آئی اے انسپکٹرکی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ہے ،عدالت نے غیرمعیاری ادویہ بنانے والی پشاور کی دوا ساز کمپنی کی انتظامیہ کو عدالت میں پیش نہ ہونے پرگرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کیلیے ڈی آئی جی پشاور کو حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو ڈرگ کورٹ نے گواہی کیلیے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وفاقی ڈرگ انسپکٹر احمد دین لغاری اور ایف آئی اے انسپکٹر مرزا مسعود عالم بیگ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انھیں گرفتار کرکے 7مارچ کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، استغاثہ کے مطابق 2جون2006 کومذکورہ افسران کی سربراہی میں دیگر اہلکاروں نے مقامی اور جعلی دوائوںپر غیر ملکی قیمتی دوائوںکاجعلی لیبل چسپاں کرکے بھاری قیمت میں فروخت کرنے پر چھاپہ مارا تھا اور اس موقع پر تاج کمپلیکس میں واقع الحمد میڈیکوز کے مالک زبیر اور فیاض الدین کو گرفتار کیا تھا ۔




مذکورہ افسران کو کورٹ نے کئی بار نوٹس جاری کیے اور گواہی کیلیے طلب کیا ،7برس گزرجانے کے باوجود عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا تھا ، عدالت نے غیرمعیاری ادویہ بنانے کے الزام میں ملوث پشاور کی دواساز کمپنی کے ڈائریکٹر وںفاروق ، خالد صدیقی کی کورٹ میں حاضر نہ ہونے پر ڈی آئی جی پشاور کو انکی گرفتاری کا حکم دیا ہے،علاوہ ازیں اسی کورٹ نے بلالائسنس کودوائیں فراہم کرنے پر سندھ کی مشہور تقسیم کار ادارے کے مالکان کے خلاف مقدمات درج قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔
Load Next Story