رینجرز اور پولیس نے کارروائیوں میں 135 ملزم گرفتار کرلیے
نورانی چورنگی پر مقابلے میں 3 ملزم گرفتار،ملزمان سے28 ہتھیار،2 دستی بم اور منشیات برآمد
اورنگی ٹاؤن، بخاری کالونی ، مومن آباد اور سائٹ میٹروول میں ٹارگٹڈ آپریشن کئے گئے۔ فوٹو : فائل
ISLAMABAD:
رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپوں، سرچ آپریشنوں اور مقابلوں کے بعد 135 ملزم گرفتار کر کے اسلحہ ، گولیاں ، موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے اورنگی ٹاؤن، بخاری کالونی ، مومن آباد اور سائٹ میٹروول میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا اور کسی کو بھی جانے یا آنے کی اجازت نہیں دی،آپریشن میں رینجرز کے ایک ہزار سے زائد اہلکاروں اور افسران نے حصہ لیا جس میں لیڈی سرچر بھی شامل تھیں چھاپہ مار کارروائی اور سرچ آپریشن کے دوران 22 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ متعدد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
رینجرز کے سرچ آپریشن کے بعد رینجرز کے بریگیڈیئر حامد بھٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ علاقے میں خطرناک ملزمان موجود ہیں جس پر فوری کارروائی کی گئی جبکہ گرفتار کیے جانے والوں میں 6 افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ دیگر ملزمان میں بھتہ خور اور جرائم پیشہ ملزمان شامل ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ مذکورہ علاقوں میں جرائم کی شرح بڑھتی جا رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ان علاقوں میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو نہ صرف کنٹرول کیا جائے بلکہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری رہیں، پولیس اعلامیے کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران96 چھاپہ مار کارروائیوں اور5 پولیس مقابلے میں108 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے، منشیات فروش اور اشتہاری و مفرور شامل ہیں ۔
جبکہ ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے28 ہتھیار،2 دستی بم ، گولیاں اور منشیات برآمد ہوئی ہے،فیروز آباد پولیس نے شارع قائدین نورانی چورنگی کے قریب مقابلے کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کر کے2 ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ مار کر ملزم نور محمد کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول برآمد کرلی ، ایس آئی یو کے مطابق ملزم منشیات فروشی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور اس کے خلاف سچل تھانے سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں ، شیر شاہ پولیس نے راہ گیروں سے لوٹ مار کرنے والے ایک ملزم جمال خان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔