ماضی کو بھولنے کی بجائے رہنمائی لینی چاہیے قوی خان
فلم انڈسٹری کا ماضی انتہائی شاندار ہے، اس کی کامیابیوں کو نئی جدت کے ساتھ پیش کرنا چاہیے
ٹی وی ڈراموں کیطرح فلموں میں بھی جاندار اسکرپٹس کو اہمیت دینا ہوگی۔ فوٹو: فائل
سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کا ماضی انتہائی شاندار ہے، ہمیں موجودہ حالات میں اس سے رہنمائی لینی چاہیے، ٹی وی ڈراموں کیطرح فلموں میں بھی جاندار اسکرپٹس کو اہمیت دینا ہوگی۔
ایک انٹرویو میں سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ماضی کو یکسر نظر انداز کرنے کی بجائے اسوقت کی کامیابیوں کو نئی جدت کے ساتھ پیش کرنا چاہیے، ویسے بھی ماضی کو بھلانا نہیں چاہیے، اگر ماضی میں کوتاہیاں ہوں تو اس سے سبق سیکھنا چاہیے اور اگر کامیابیاں ملی ہوں تو مزید کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔
پاکستان فلم انڈسٹری ماضی میں شاندار کامیابیاں حاصل کر چکی ہے اور ہمیں اس سے ضرور رہنمائی لینی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ جب بھی اچھا کام ہو گا اسے ضرور پذیرائی ملے گی، اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہو گی اور ایسی فلمیں بنانا ہونگیں جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں۔