کورونا کے دوران گیمز پھر ماہرین کو چبھنے لگے
مزید31 افرادوائرس سے متاثر، حکومت نے ایمرجنسی کا دائرہ کاراور بڑھا دیا۔
مزید31 افرادوائرس سے متاثر، حکومت نے ایمرجنسی کا دائرہ کاراور بڑھا دیا فوٹو : فائل
کورونا کے دوران گیمز پھر ماہرین کو چبھنے لگے، ان کا کہنا ہے کہ گھروں تک محدود عوام کو اچھا پیغام نہیں جا رہا۔
ٹوکیو میں کورونا وائرس بے قابو ہوچکا ہے،ایک روز قبل جاپان کی حکومت نے ریکارڈ تعداد میں وائرس کیسز سامنے آنے کی تصدیق کردی تھی،جس کے بعد اب ایمرجنسی کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا، نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، صرف ٹوکیو ہی نہیں بلکہ دیگرشہروں میں بھی محدود لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، اولمپک گیمز کے میزبان شہر میں یومیہ 5 ہزار اور ملک بھر میں ریکارڈ 15 ہزار نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔
اگرچہ حکومت کی جانب سے یہ واضح کیا جا رہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ میں گیمز کا کوئی ہاتھ نہیں ہے، مگر کچھ ماہرین کی آنکھوں میں اولمپکس بدستور چبھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں گیمز کو جاری رکھنے سے پریشان حال عوام کو اچھا پیغام نہیں جا رہا جوگھروں تک محدود ہیں، یاد رہے کہ گیمز کے آغاز سے قبل جاپان کے ڈاکٹروں نے بھی اولمپکس کے انعقاد کی شدید مخالفت کردی تھی۔
دوسری جانب شرکا پر بھی کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں،گذشتہ روز بھی 31 نئے مثبت کیسز سامنے آنے کی تصدیق کردی گئی، جس سے یکم جولائی سے اب تک گیمز سے متعلقہ وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 353 تک پہنچ گئی، ان میں ایتھلیٹس، آفیشلز، کنٹریکٹرز اور رضاکار بھی شامل ہیں، منتظمین نے نئے کیسز کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کیں،البتہ ایک روز قبل وائرس کا شکار ہونے والے یونانی ایتھلیٹس کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔
منتظمین کا بدستور اصرار ہے کہ شہر میں وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باوجود ایتھلیٹس ویلج اور گیمز وینیوز میں صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، حکام کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلیے بھی پْراعتماد ہیں۔