بھارت کا ہاکی میں 41 سال بعد اولمپک میڈل سونے کا تمغہ بیلجیئم کے نام

اولمپک مینز ہاکی کے فائنل میں بیلجیئم نے آسٹریلیا کو 2-3 سے شوٹ آؤٹ میں شکست دی۔

اولمپک مینز ہاکی کے فائنل میں بیلجیئم نے آسٹریلیا کو 2-3 سے شوٹ آؤٹ میں شکست دی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کا ہاکی میں اولمپک میڈل کیلیے 4 دہائیوں کا انتظار ختم ہوگیا جبکہ سونے کا تمغہ بیلجیم کے نام رہا۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارتی ٹیم نے جرمنی کو دلچسپ مقابلے میں 4-5 سے مات دے کر برانز میڈل حاصل کیا، آخری لمحات میں فاتح سائیڈ نے جرمنی کے تابڑ توڑ حملے ناکام بنائے، اختتام سے 3 منٹ اور پھر 6 سیکنڈز قبل جرمن سائیڈ کے پنالٹی کارنر ضائع ہوئے۔ بھارت نے اولمپکس میں آخری میڈل 1980 کے ماسکو گیمز میں گولڈ کی صورت میں حاصل کیا تھا۔

دوسری جانب اولمپک مینز ہاکی کے فائنل میں بیلجیئم نے آسٹریلیا کو 2-3 سے شوٹ آؤٹ میں شکست دی، یہ موجودہ عالمی چیمپئن بیلجیئن سائیڈ کا اولمپک ہاکی میں پہلا گولڈ میڈل ہے۔


بھارتی پلیئرز کیلیے 1، 1 کروڑ روپے کا انعام

بھارت کو ہاکی میں برانز میڈل جتوانے والے پنجاب کے کھلاڑیوں پر نوٹوں کی بارش ہوگی، حکومت نے اپنی اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے فاتح پلیئرزکو فی کس ایک کروڑ روپے کیش انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر کھیل رانا گرمیت سنگھ سودھی نے کہا کہ کھلاڑیوں کا واپسی پر شایان شان استقبال کیا جائے گا۔
Load Next Story