پروفیشنل گالف ’’ہول ان ون‘‘ پر ابرار احمد نے کارجیت لی
وحید بلوچ نے ٹورنامنٹ کے پروفیشنل ایونٹ میں پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔
سینئر پروفیشنل ٹائٹل سلیم عنایت کے نام رہا،اسی کلب کے کیڈی ابرار احمد نے ہول ان ون کا کارنامہ انجام دیتے ہوئے بیش قیمت کار جیت لی۔۔ فوٹو: فائل
تیسرے رشید ڈی حبیب قومی پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ کے دوسرے روز بھی میزبان کراچی گالف کلب کے پلیئرز چھائے رہے، وحید بلوچ نے ٹورنامنٹ کے پروفیشنل ایونٹ میں پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔سینئر پروفیشنل ٹائٹل سلیم عنایت کے نام رہا،اسی کلب کے کیڈی ابرار احمد نے ہول ان ون کا کارنامہ انجام دیتے ہوئے بیش قیمت کار جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی گالف کلب پرجاری36 لاکھ روپے مالیت کے ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں وحید بلوچ نے ہوم کورس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے -8انڈر پار کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا، شفیق مسیح اور امجد یوسف نے -7 انڈر پار اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی، تیسرے نمبر پر مشترکہ طور پر قابض ہونے والے قومی گالفر محمد منیر اور اصفر علی کا اسکور-6انڈر پار رہا،اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے کوشاں اسلام آباد گالف کلب کے شبیر اقبال، محمد صفدراور لطیف رفیق-5 انڈر پار کے ساتھ ٹائٹل کی دوڑ میں شریک ہیں۔
مطلوب احمد کا اسکور-4 انڈر پار ہے،دوسری جانب کراچی گالف کلب ہی کے سلیم عنایت نے -1 انڈر پار کے ساتھ سنیئر پروفیشنل ایونٹ جیت لیا، اسی کلب کے عبدالحمید اور غنی خان نے +1اوور پار کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی،اختر علی+2اوور پار کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے،27 سالہ کیڈی ابرار احمد نے ہول ان ون کا کارنامہ انجام دے کر 1300 سی سی کار جیت لی، 27سالہ ابرار احمد نے انعام کو والدین کی دعائوں اور محنت کا ثمر قرار دیا، انھوں نے کہا کہ میرے پاس انٹری فیس کی رقم تک نہیں تھی، دوست نے اس کا انتظام کیا، اب کارجیتنے پر جس پر بہت مسرور ہوں۔ دریں اثنا اتوار کو ٹورنامنٹ کا فائنل ہوگا،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ انعامات تقسیم کریں گے۔