روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 164روپے کی سطح پر بند ہوئی

ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 164روپے کی سطح پر بند ہوئی

ISLAMABAD:
انٹربینک اور اوپن دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہوگئی۔


زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ اس کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر طلب ورسد کے تناظر میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر مزید 15 پیسے کی کمی سے 163.75 روپے پر بند ہوئی۔

دوسری طرف اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 164روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
Load Next Story