ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کا نیا طریقہ کار وضع کیا جائے گا

مروجہ فارمولہ ناقابل عمل قرار،نیا مسودہ تیارقیمتیں افراط زرکی شرح سے کم رکھی جائیں گی

مروجہ فارمولہ ناقابل عمل قرار،نیا مسودہ تیارقیمتیں افراط زرکی شرح سے کم رکھی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ملک میں ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کے مروجہ فارمولے کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے اس کے تعین کا نیا طریقہ کار وضع کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک میں ادویہ کی قیمتیں افراط زر کی شرح سے کم رکھی جائیں گی۔

حکومت نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کیلیے نئی پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا ہے جو جلد منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ملک میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ فارمولا ناقابل عمل ہے کیونکہ اس فارمولے کے مطابق ہر سال یکم جنوری کو ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوتا ہے اور اگر اس فارمولے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ادویہ کی قیمتوں میں ہر سال تین فیصد اضافہ کیا جاتا تو گزشتہ بارہ سال کے دوران ملک میں ادویہ کی قیمتوں میں36 فیصد اضافہ ہوتا۔




دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر ادویات کی قیمتوں کے تعین کے موجودہ فارمولے پر عملدرآمد کیا جاتا ہے تو اس صورت میں ادویات کی قیمتوں میں ہر سال اضافہ کرنا ہوگا۔ دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے فارما سوٹیکل انڈسٹری کی باہمی مشاورت کے ساتھ ملک میں ادویات کی قیمتیں افراط زر کی شرح سے کم رکھنے کا فارمولہ وضع کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے نئی ڈرگ پرائسنگ پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا گیا جو جلد منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔
Load Next Story