کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 1600 ارب کے قرضے دیں گے شوکت ترین
شفافیت کے لیے یہ قرضے صرف احساس پروگرام کے این ایس ای آر میں رجسٹرڈ افراد کو دیے جائیں گے، وزیر خزانہ
شفافیت کے لیے یہ قرضے صرف احساس پروگرام کے این ایس ای آر میں رجسٹرڈ افراد کو دیے جائیں گے، وزیر خزانہ (فوٹو: فائل)
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت مختلف اسکیموں کی مد میں تین سے پانچ سال کے دوران 1600 ارب کے قرضے دیئے جائیں گے، شفافیت کے لیے یہ قرضے احساس پروگرام کے این ایس ای آر میں رجسٹرڈ افراد کو دیے جائیں گے۔
یہ بات انہوں نے وزارت خزانہ میں ملاقات کے لیے آئی وزیر اعظم کی معاون خصوصی تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ریلیف اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے پروگرام کی کامیابی کی لیے بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
شوکت ترین نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کا مقصد پسے ہوئے طبقے کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے، پروگرام کے تحت 3 سے 5 سال میں 1600 ارب کے قرضے مختلف اسکیموں کے لیے دیئے جائیں گے اور شفافیت کے لیے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت قرضے احساس پروگرام کے این ایس ای آر میں رجسٹرڈ افراد کو دیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔