کوئٹہ فورسز کی کارروائی میں ہلاک 2 دہشت گردوں کی شناخت

3 کی شناخت کا عمل جاری ، تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تھا، بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی اور فورسز نے ہزار گنجی نیو کاہان مری کیمپ میں کارروائی کی تھی فوٹو : فائل

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی نیو کاہان مری کیمپ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے 5 دہشتگردوں میں سے 2 کی شناخت ہوگئی۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم بی ایل اے نے یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ہے جس کیلیے وہ نیو کاہان مری کیمپ میں ایک کمپاؤنڈ میں موجود ہیں۔


کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا لیکن انہوں نے شدید فائرنگ شروع کر دی،جوابی کارروائی میں پانچ مارے گئے جبکہ تین فرار ہو گئے،کمپاؤنڈ سے 2 ایس ایم جی،3پستول،3 دستی بم،2 موٹر سائیکلیں اور اہم دستایزات و نقشے قبضے میں لے کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں دو دہشت گردوں کی شناخت خان محمد اور جمیل احمد کے ناموں سے ہوئی،دیگر کی شناخت کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز نے تنظیم کے نیٹ ورک کے دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Load Next Story