سلمان خان بہترین سیاستدان بن سکتے ہیں ایکتا کپور

وہ عام نہیں بلکہ خاص اور دیانتدار آدمی ہیں، خاتون پروڈیوسرکا تقریب سے خطاب

سلمان خان میں ایک اچھے سیاستدان کے تمام گر موجود ہیں۔فوٹو:فائل

بالی ووڈ پروڈیوسر ایکتا کپور نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان بہترین سیاستدان بن سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی نئی فلم ''میں تیرا ہیرو'' کی پہلی جھلک کے لیے منعقدہ خصوصی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ سلمان خان ایک دیانتدار آدمی ہیںاور اچھے سیاستدان ثابت ہوسکتے ہیں، ان کے خیال میں سلمان خان میں ایک اچھے سیاستدان کے تمام گر موجود ہیں۔




سلمان خان عام انسان نہیں بلکہ خاص انسان ہیں۔ وہ اپنی نئی فلم ''جے ہو'' بھی سیاسی بدعنوانی کے خلاف عام لوگوں کے لیے لڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
Load Next Story