ون ڈے رینکنگ آسٹریلیا دوبارہ نمبر 1 پوزیشن پر قابض
ایک دن کی بھارتی حکمرانی ختم ،انگلینڈ کی تنزلی، پاکستان بدستور چھٹی پوزیشن پر موجود
ایک دن کی بھارتی حکمرانی ختم ،انگلینڈ کی تنزلی، پاکستان بدستور چھٹی پوزیشن پر موجود۔ فوٹو: فائل
آسٹریلیا نے بھارت کو دوبارہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن سے محروم کردیا۔
کلارک الیون نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میں کامیابی کی بنیاد پر دوبارہ نمبرون پوزیشن ہتھیالی، دھونی الیون اب نیوزی لینڈ سے جاری سیریز کے دو اختتامی میچز جیت کر کینگروز کو چیلنج کرسکتی ہے،آسٹریلیا ، انگلینڈ سیریز کے اختتام پر جاری ہونے والی ٹیم رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کو سیریز میں 4-1 سے کامیابی پر تین ریٹنگ پوائنٹس ملے، جس کے بعد اس کے مجموعی پوائنٹس117 ہوگئے۔
بھارت بھی 117 پوائنٹس کے ساتھ فی الوقت دوسرے نمبر پر ہے تاہم اعشاریائی فرق کی بنا پر کینگروز ان سے آگے نکل گئے ہیں، انگلش ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی، تیسری پوزیشن پر جنوبی افریقہ موجود ہے، سری لنکا پانچویں اور پاکستان حسب سابق چھٹے نمبر پر براجمان ہے، بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دونوں اختتامی میچز جیتنے پر دوبارہ نمبرون ٹیم بن سکتی ہے، ناکامی پر دھونی الیون دوسرے نمبر پر ہی رہیں گے، تاہم ان کا ایک رینکنگ پوائنٹ منہا ہوجائیگا۔