ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس میں یواے ای نے پاپوا نیوگینی کو پچھاڑدیا
خرم کی سنچری، ہانگ کانگ پر کینیا غالب، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ میچ آج مکمل ہوگا
خرم کی سنچری، ہانگ کانگ پر کینیا غالب، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ میچ آج مکمل ہوگا۔ فوٹو: فائل
آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں یواے ای نے پاپوا نیوگینی کو 150رنز کے واضح مارجن سے ہرادیا۔
خرم خان نے چوتھی لسٹ اے سنچری بنائی، کینیا نے ہانگ کانگ کو زیر کرلیا، بارش سے متاثرہ نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کا میچ پیر کو مکمل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاپوا نیوگینی نے ٹاس جیت کر یواے ای کو بیٹنگ کی دعوت دے کر اپنے پائوں پر کلہاڑی دے ماری، خلیجی ٹیم نے سست آغاز کے باوجود خرم کی سنچری اننگز سیت تقویت پاتے ہوئے 48.3 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 280رنز اسکور بورڈ پر جوڑے، خرم نے 138 کی اننگز کھیلی، وکرانت شیٹی 35 اور سواپنل پٹیل 29 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، حریف سیمر ویلی گیوریا نے تین وکٹیں لیں، خلیجی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے حریف ٹیم 28.3 اوورز میں130 پر ڈھیر ہوگئی، ایمینی برادران کرس اور چارلس کے درمیان چھٹی وکٹ کیلیے 58رنز کی شراکت بنی، کرس 17جبکہ چارلس 49رنز بناکر نمایاں رہے، میڈیم پیسر امجد جاوید نے4 جبکہ محمد نوید، خرم شہزاد اور منجولا گوریج نے 2،2 وکٹیں لیں۔
رنگیورا میں بارش سے متاثرہ مقابلے میں کینیا نے ہانگ کانگ کیخلاف ڈک ورتھ لوئس قاعدے کے تحت 10رنز سے کامیابی پالی، عرفان کریم (82) اور مورس اوما (69) کے درمیان چوتھی وکٹ کیلیے 72رنز کی شراکت اہم رہی، 255 کا تعاقب کرنے والی کینیا کی ٹیم کو اختتامی 28 گیندوں پر 32رنز درکار تھے ، تاہم بارش کے سبب دوسری مرتبہ تعطل آنے پر انھیں حساب کتاب کرنے پر 10رنز سے فاتح قرار دیاگیا، انھوں نے 4 وکٹ پر 45.2 اوورز میں 213رنز بنائے،ہانگ کانگ نے کپتان جیمی ایٹکنسن کے 85رنز کی بدولت 8 وکٹ پر254رنز جوڑے،نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ بارش کی مداخلت کے سبب ریزرو ڈے میں چلاگیا اور یہ اب پیر کو مکمل ہوگا، 280 کا تعاقب کرنے والی نمیبیا کی ٹیم نے شدید بارش ہونے پر کھیل روکے جانے تک 2وکٹ پر 59رنز بنالیے، پلے آف میچز میںنیدرلینڈز نے نیپال کو 7وکٹ سے پچھاڑ دیا، کینیڈا نے یوگینڈ کیخلاف ڈی ایل قاعدے پر 59رنز سے غلبہ پالیا۔