ہنگری کیخلاف فیڈریشن کپ ٹائی سے برطانوی اسٹار لیورا رابسن آؤٹ

مجھے فیڈریشن کپ ٹائی میں شرکت نہ کرپانے کا افسوس ہے جو رواں برس میرے بڑے اہداف میں سے ایک ہے، لیورا رابسن

مجھے فیڈریشن کپ ٹائی میں شرکت نہ کرپانے کا افسوس ہے جو رواں برس میرے بڑے اہداف میں سے ایک ہے، لیورا رابسن. فوٹو: فائل

برطانوی ٹینس اسٹار لیور رابسن آئندہ ماہ ہنگری کیخلاف فیڈریشن کپ ٹائی میں ملک کی نمائندگی نہیں کرپائیں گی، جس کا سبب انھیں درپیش کلائی کی چوٹ ہے، 20 سالہ برطانیہ کی نمبرون پلیئر کو آسٹریلین اوپن کے پہلے رائونڈ میں کرسٹن فلپکنز کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی، تاہم کلائی کی انجری انھیں پہلے سے تھی اور وہ اب مزید خراب ہوگئی ہے۔


رابسن نے اپنی عدم دستیابی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ میں نے اپنے ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے، جنھوں نے انجری سے نجات پانے کے لیے مجھے مزید دو سے چار ہفتے آرام تجویز کیا ہے، مجھے فیڈریشن کپ ٹائی میں شرکت نہ کرپانے کا افسوس ہے جو رواں برس میرے بڑے اہداف میں سے ایک ہے، فیڈریشن کپ میں انگلینڈ نے ان کی جگہ ڈبلز اسپیشلسٹ جوسلین رائی کو منتخب کرلیاجو ہنگری کیخلاف ٹیم میں جوہانا کونٹا، ہیتھر واٹسن اور تارا مور کو جوائن کرلیں گی، گروپ ون ٹائی 4 سے 9 فروری تک شیڈول ہے۔
Load Next Story