ویمنز کرکٹرز بہترین کمبینیشن میں ڈھل چکی ہیں منیجر
کارکردگی میں تسلسل برقرار رہا تو آسٹریلیا کو بھی زیر کرلیں گے، عائشہ اشعر
کارکردگی میں تسلسل برقرار رہا تو آسٹریلیا کو بھی زیر کرلیں گے، عائشہ اشعر۔ فوٹو: فائل
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی مینجر عائشہ اشعر کا کہنا ہے کہ سہ ملکی ٹی20سیریز میں کامیابی کھلاڑیوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کا بہترین کمبینیشن بن چکا ہے جو آسٹریلیا کوبھی زیرکرسکتا ہے۔
امید ہے کہ گرین شرٹس آئندہ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ اورآئرلینڈ کی ٹیمیں ٹی20ورلڈ کپ میں پاکستان کے گروپ میںشامل ہیں اور قطرمیں ہونے والے ایونٹ میں ہماری ٹیم نے دونوں کو ہی شکست سے دوچار کیا ہے، جومیگا ایونٹ کیلیے مثبت سائن ہے، فتوحات نے پلیئرز کے اعتماد میں اضافہ کردیا ہے امید ہے کہ بنگلہ دیش میں شیڈول ٹی 20ورلڈ کپ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اچھے نتائج دیں گی۔
عائشہ اشعر نے کہا کہ ہماری ٹیم بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبے میں کافی مضبوط ہے لیکن اس بار کھلاڑیوں نے بیٹنگ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی جو کہ خوش آئند ہے، انھوں نے کہا کہ سیریز میں نئی کھلاڑیوں نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا، ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کا بہترین کمبی نیشن بن گیا ہے جو آسٹریلیا سمیت کسی بھی ٹیم کو شکست سے دوچار کر سکتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو ایک ہفتہ کا آرام دیا گیا ہے جس کے بعد ورلڈ کپ کیلیے تربیتی کیمپ لگایا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پی سی بی ویمنز کرکٹ کو ترقی دینے کیلیے مکمل سپورٹ کررہا ہے جس سے خواتین کرکٹرز کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے۔