بحریہ ٹاؤن کراچی میں بکنگ شروع فارم لینے کیلیے شہریوں کی قطاریں
راولپنڈی میں50ہزار سے زائد افراد نے فارم لیے، آج کمرشل پلاٹوں کے فارم تقسیم کیے جائینگے
راولپنڈی میں50ہزار سے زائد افراد نے فارم لیے، آج کمرشل پلاٹوں کے فارم تقسیم کیے جائینگے. فوٹو : فائل
بحریہ ٹائون نے کراچی میںبھی رہائشی اورکمرشل منصوبے کیلیے بکنگ کاآغاز کردیا۔
اس منصوبے کے تحت 5لاکھ سے زائدشہریوں کوپلاٹ دیے جائیںگے۔ پہلے روزعوام کی بڑی تعدادنے رات گئے تک ایک ایک ہزار روپے فیس کے عوض قطارمیں لگ کرفارم حاصل کیے جبکہ کچھ لوگوںنے موقع پر ہی اپنا فارم منافع میں فروخت کردیا۔ اس موقع پرراولپنڈی میںبھی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکا جوش وخروش دیدنی رہا۔ 50ہزار سے زائدافراد نے فارم حاصل کیے۔
شہریوں نے ایکسپریس نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک ریاض کویہ کریڈٹ حاصل ہے کہ انھوںنے وی آئی پی افرادکو قطارمیں کھڑا کردیا۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے جبکہ خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ بحریہ ٹائون کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز رہائشی پلاٹوں کے فارم تقسیم کیے گئے، آج کمرشل پلاٹوں کے فارم تقسیم کیے جائیں گے۔