کمسن لڑکی کو بلیک میل کرنے والے مجرم کو 12 سال قید کا حکم
متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے زرتلافی ادا کرنے کا حکم، ایک لاکھ 80 ہزار جرمانہ بھی عائد
متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے زرتلافی ادا کرنے کا حکم، ایک لاکھ 80 ہزار جرمانہ بھی عائد (فوٹو : فائل)
مقامی عدالت نے کمسن لڑکی کو ہراساں، نازیبا تصاویر وائرل کرنے اور بلیک میل کرنے پر مجرم عمران کو مجموعی طور 12 سال قید کی سزا سنا دی۔
کراچی سٹی کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے اس مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مجرم عمران کو مجموعی طور 12 سال قید کی سزا سنادی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے مجرم پر مجموعی طور ایک لاکھ 80 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا ساتھ ہی مجرم عمران کو متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے دینے کا بھی حکم دیا۔
استغاثہ کے مطابق مجرم عمران پر خاتون کو ہراساں کرنے، نازیبا تصاویر وائرل کرنے اور بلیک میل کرنے کا الزام تھا۔ شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے مجرم عمران کو گرفتار کیا تھا۔