امریکا کے ساتھ دور رس تعلقات کے خواہاں ہیں آرمی چیف

افغانستان میں دیرپا امن اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے فریقین سے تعاون کرتے رہیں گے، امریکی ناظم الامور سے ملاقات

افغانستان میں دیرپا امن اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے فریقین سے تعاون کرتے رہیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ (فوٹو : فائل)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کثیر النوعیت دور رس تعلقات کے خواہاں ہیں، افغان امن عمل میں سنجیدہ اور پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینگلا ایگلر نے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ کثیرالنوعیت دور رس تعلقات کا خواہاں ہے۔ آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان افغان امن عمل میں سنجیدہ اور پُرعزم ہے، افغانستان میں دیرپا امن اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے فریقین سے تعاون کرتا رہے گا۔

امریکی ناظم الامور اینگلا ایگلر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
Load Next Story