مکینوں کا 26سال پرانالیز کا مسئلہ حل ہوگیا حنید لاکھانی
وزیراعظم کی ہدایت پر وفاق نے سندھ حکومت کو 413ملین روپے دیکر زمین لیز کروادی۔
کراچی کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ پیپلز پارٹی ہے، رہنما پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کے مسائل حل کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں جب کہ کراچی کے ہزاروں مکینوں کا 26سال بعد دیرینہ لیز کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔
حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو 54سال کے لیے لیز دے دی، وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو 413ملین روپے ادا کر کے پاکستان کوارٹرز کی زمین لیز کرادی ہے۔
حنید لاکھانی نے کہا کہ پاکستان کوارٹرز کے رہائشیوں کی لیز کا مسئلہ 1995سے زیرالتوا تھا جو کہ پاکستان تحریک انصاف نے حل کیا ، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت پاکستان کوارٹرز کی زمین پر رہائشی منصوبہ زیر غور ہے 413ملین روپے کی ادائیگی پر محکمہ ریونیو سندھ نے لیزدستاویز جاری کردیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کاپی ٹی آئی پر اعتماد ہمارے لیئے ایک سنہری موقع ہے کہ ہم یہاں وزیراعظم عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کو حقیقی معنوں میں عملی جامع پہنا کر طرز حکمرانی کے وہ بلند معیار قائم کریں جو پورے ملک کے لیے ایک رول ماڈل ہوں۔
حنید لاکھانی نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کراچی کی عوام کے مسائل کو حل کرے پاکستان کوارٹرز کے مکین سندھ حکومت کی جانب سے آئے روز پریشان کرنے کی وجہ سے شدید اذیت میں مبتلا تھے، وفاقی حکومت اور صوبائی میں یہی فرق ہے کہ پی ٹی آئی عوامی مسائل کو ختم کرتی ہے جبکہ سندھ حکومت عوامی مسائل میں اضافہ کررہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بہت جلد کراچی کے دیگر مسائل بھی حل ہوجائیں گے وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں شروع کیے جانے والے منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے کراچی کی مسائل کو حل کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ سندھ حکومت ہے جو خود تو کچھ کر نہیں سکتی اور وفاق اگر کچھ کرنا چاہتا ہے تو اس کے کام میں روڑے اٹکاتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جن کی نیتیں صاف ہوتی ہیں قدرت بھی ان سے ہی بھلائی کے کام کرواتی ہے وزیراعظم کی صاف نیت کی وجہ سے قدرت ان سے عوامی بھلائی اور فلاح کے کام کروا رہی ہے۔