محرم کے جلوس ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان
شاہراہ قائدین سے نمائش جانے والی ٹریفک کوسوسائٹی چورنگی پرروک دیاجائے گا۔
ونڈاسکرین پرجلوس میں شمولیت کااسٹیکرلگی گاڑیوں کو آگے جانے دیاجائے گا ۔ فوٹو : فائل
ٹریفک پولیس نے8، 9 اور 10 محرم الحرام کو نکلنے والے مرکزی جلوس اور ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان کردیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے 8 ،9 اور 10 محرم الحرام کونکلنے والے مرکزی جلوس اور ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان کردیا ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق 8 محرم الحرام کو دوپہر ڈیڑھ بجے مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور اپنے راستوں نشترپارک، سرشاہ نواز بھٹوروڈ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ،دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بابائے اردو روڈ، نشتر روڈ، بارہ امام ، الطاف حسین روڈ (پرانا نیپئر روڈ)، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوجائے گا۔
9 محرم الحرام کو9 بجے جلوس مرکزی امام بارگاہ مارٹن روڈ سے برآمد ہوگا اور پھر نشترپارک تقریبا12بجے پہنچے گا جہاں مرکزی مجلس ہوگی اور مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا نشترپارک، سر شاہ نوازبھٹو روڈ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار،کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
10 محرم الحراکو صبح ساڑھے7 بجے سے لے کر 9 بجے تک نشتر پارک میں ایک بڑی مجلس منعقد ہو گی جس کے بعد مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا، نشترپارک، سرشاہ نواز بھٹو روڈ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، کھارادر،نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کراختتام پذیرہوگا جیسے ہی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوگا۔
شہرکی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار،بہادر یار جنگ روڈ،کوسٹ گارڈ، انکل سریاچوک سے جوبلی یا نشترروڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا تمام ٹریفک جوکہ ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوگی اسے لسبیلہ چوک سے نشترروڈ کی جانب گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی منزل تک پہنچ سکے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق وہ تمام ٹریفک جوکہ لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوگی اسے تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ پر جیل روڈ کی طر ف موڑ دیا جائے گا ان تمام گاڑیوں کو جیل چورنگی فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی اوریہ تمام گاڑیاں جیل روڈ سے ہوتی ہوئی جمشید روڈ، دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈشاہراہ قائدین ،شاہراہ فیصل سے اپنی منزل مقصود کی جانب جاسکیں گی۔
اسی طرح وہ تمام ٹریفک جوکہ اسٹیڈیم روڈ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جائے گی اسے نیوایم اے جناح روڈکی جانب سے آنے کی اجازت ہو گی البتہ یہ گاڑیاں دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈ اورسوسائٹی لائٹ سگنل سے ہوتی ہوئی براستہ شاہراہ قائدین سے شارع فیصل پرجاسکیں گی۔
وہ تمام ٹریفک جو کہ سپر ہائی وے،گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے اسے لیاقت آباد نمبر10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر2 کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گی اور اسی طر ح واپسی کے لیے یہی راستہ اختیار کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق وہ تمام ٹریفک جو کہ نیشنل ہائی وے سے شہر کی طرف جانا چاہے اسے راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سرشاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آبادنمبر 10، ناظم آباد چورنگی نمبر2،حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہو گی اور اسی طرح واپسی کے لیے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا، ٹریفک پولیس کے مطابق ہر قسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
اس تمام ٹریفک کو، بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا تمام قسم کی ٹریفک جوکہ براستہ شاہراہ قائدین سے نمائش چوک کی جانب جائے گی اسے سوسائٹی چورنگی سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، سوائے ان گاڑیوں کے جن کی ونڈ اسکرین پر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا۔
اسی طرح وہ ٹریفک جوکہ ایم اے جناح روڈ سے صدر کی جانب جانے والا ہوگا اسے پریڈی اسٹریٹ، آغا خان روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ کی طرف سے صدر جانے کی اجازت نہیں ہوگی کسی بھی گاڑی کو ایم اے جناح روڈ، پریڈی اسٹریٹ جنکشن، ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک کہ جلوس اس انٹر سیکشن سے گزرنہ جائے ٹریفک پولیس کے مطابق وہ تمام ٹریفک جوکہ گارڈن کی طرف سے آغا خان روڈ کی طرف آئے گا، اس کوآغا خان روڈ ، انکل سریا اسپتال تک جانے کی اجازت ہو گی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد سے آنے والے شرکا لسبیلہ ، البیلا، دائیں جانب گارڈن جماعت خانہ، سولجر بازارنمبر 3 لائٹ سگنل تا نمائش، لیاقت آباد، تین ہٹی ، جہانگیر روڈ، گرومندر تا نمائش، سوسائٹی لائٹ سگنل تا نمائش، گلستان جوہر و گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی، کشمیر روڈ، سوسائٹی لائٹ سگنل تا نمائش پہنچ سکتے ہیں۔
اسی طرح ٹریفک پولیس نے سبیل والی مسجد بہادر یارجنگ روڈ جانب سولجر بازار، گرومندر لائٹ سگنل، شارع قائدین، کشمیر روڈ سوسائٹی لائٹ سگنل، لسیبلہ نشتر روڈ جانب تین ہٹی، آغا خان پارک ٹرننگ جانب سولجر بازار پولیس اسٹیشن مینسفیلڈ اسٹریٹ،کیپر ی لائٹ سگنل، ناصرہ اسکو ل نزد کوسٹ گارڈ، انکل سریا اسپتال، نزد ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ ، سر شاہ سلیمان روڈ جانب، ایم اے جناح روڈ، آغا خان روڈ ،گارڈن چوک، جمیلہ اسٹریٹ، جہانگیر پتنگی جوبلی، شاہراہ لیاقت، مسجد اہلحدیث، رفیقی شہید ،سرور شہید روڈ لکی اسٹار، ڈاکٹر ضیاالدین روڈ ، سرور شہید روڈ، شاہراہ لیاقت، فریسکو چوک، لی مارکیٹ،ٹاور،جناح برج ، آئی سی آئی چوک ، مائی کلاچی روڈ سے متبادل راستوں کا اعلان کیا ہے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر آنے،جانے اورگاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔