شارٹ کٹ کی بجائے اپنی محنت سے مقام بنایا ماہ نور

مجبوری کے تحت نہیں،محنت اورلگن کے ساتھ اسٹیج ڈراموں اورفلموں میں اداکاری کرتی ہوں

کم عرصے میں شہرت ملنے پرکچھ لوگ حسد کرتے ہیں اورمنفی پراپیگنڈہ کرکے میری ساکھ متاثرکرتے ہیں ۔فوٹو: فائل

KARACHI:
اداکارہ ماہ نورنے کہا ہے کہ شارٹ کٹ کی بجائے اپنی محنت سے نام اورمقام بنایا ہے۔

کم عرصے میں شہرت ملنے پرکچھ لوگ حسد کرتے ہیں اورمنفی پراپیگنڈہ کرکے میری ساکھ متاثرکرتے ہیں لیکن میں ان کے اوچھے ہتھکنڈوں پرتوجہ دینے کی بجائے اپنے کام کرتوجہ مرکوز رکھتی ہوں۔ ان خیالات کااظہارماہ نور نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں کسی مجبوری کے تحت نہیں بلکہ محنت اورلگن کے ساتھ اسٹیج ڈراموں اورفلموں میں اداکاری کرتی ہوں۔




یہی وجہ ہے کہ آج ملک ہی نہیں بیرون ملک میں بھی میرے کام کوسراہا جاتا ہے ۔ میں شوبز کی دنیا میں منفرد مقام اورنام کے لیے محنت کا سلسلہ جاری رکھوں گی اوراس کی وجہ سے اگرکوئی حسد کرتا ہے توکرتا رہے، میں کسی کے حسد اورجیلسی سے اپنے ٹارگٹ تک پہنچنے کے عمل کونہیں روکنے دونگی۔
Load Next Story