وزیراعظم آزاد کشمیر کا KPL کو قومی لیگ کا درجہ دینے کااعلان

سردار عبد القیوم نیازی نے کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے احکامات بھی جاری کردیے۔

شہریار آفریدی ،شاہد آفریدی کی ملاقات ،کھیلوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کشمیر پریمیئر لیگ کوقومی لیگ کادرجہ دینے کااعلان کردیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کشمیر پریمیئر لیگ( KPL)کو ریاست کی قومی ٹونٹی ٹونٹی لیگ کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے احکامات بھی جاری کردیے۔


چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور قومی اسٹار شاہد آفریدی نے وزیراعظم آزادکشمیر سے ملاقات کی جس میں آزاد جموں وکشمیر میں کھیلوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں بہترین ٹیلنٹ ہے، میں ہر وقت کشمیر کے نوجوانوں کیلئے دستیاب ہوں،کشمیر پریمیئر لیگ کی کامیابی سے دنیا میں مثبت پیغام گیا۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی آزاد کشمیر نے ملاقات میں کہا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے وفاق تمام وسائل مہیا کریگا۔
Load Next Story