آئی سی سی ڈرافٹ پر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی خاموشی بزدلی قرار

ہمارے پاس کوئی لیڈرشپ ہی موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے ہمارا بورڈ بزدلی دکھانے لگا۔کلاروس جوزف

ہمارے پاس کوئی لیڈرشپ ہی موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے ہمارا بورڈ بزدلی دکھانے لگا۔کلاروس جوزف۔ فوٹو: فائل

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے سابق نائب صدر کلاروس جوزف نے آئی سی سی ڈرافٹ پر اپنے بورڈ کی خاموشی کو بزدلی قرار دے دیا۔


انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی لیڈرشپ ہی موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے ہمارا بورڈ بزدلی دکھانے لگا، انھوں نے کہا کہ اس وقت دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا ہوا جبکہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ خاموش ہے، اس نے عوامی سطح پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جس سے معاملہ مشکوک ہوگیا، اس معاملے پر سخت موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story