ڈبل سواری پر پابندی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
موبائل فون سروس اورسڑکوں کو بندکرنا عوام کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار
عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کرنا آئین پاکستان میں دیے گئے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس/فائل
انجمن اسلامی اصلاح برائے معاشرہ کے امیر حاجی گل احمدنے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی، موبائل سروس بند کرنے اور جلسے جلوسوں، دھرنوں،ریلیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ عوامی اہمیت کا حامل معاملہ ہے کیونکہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، موبائل سروس بند کرنااور مخصوص مقاصد کیلیے اہم عوامی شاہراہوں کو بلاک کرنا، عوام الناس کو آمدروفت میںمشکلات پیدا کرنا ، عوامی،نجی املاک کو نقصان پہنچانا، امن و امان کے مسائل پیدا کرنا ، عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کرنا آئین پاکستان میں دیے گئے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
علاوہ ازیں جماعۃ السنہ پاکستان کے مرکزی ناظم اور اہلحدیث ایکشن کمیٹی کے رہنماء سید اشرف قریشی اور دیگ رہنماؤں نے ایک بار پھر حسب روایت ڈبل سواری پر عائد کی جانے والی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 دن میں اگر ڈبل سواری پر عائد پابندی کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو جماعتہ السنہ ہائی کورٹ میں عوام کی ترجمان بن کر پولیس اور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرے گی۔