کراچی میں نگلیریا نے ایک اور شخص کی جان لے لی

رواں برس اب تک سندھ بھر میں نگلیریا کے باعث 7 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں سے 6 کا تعلق کراچی سے ہے

رواں برس اب تک سندھ بھر میں نگلیریا کے باعث 7 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فوٹو : فائل

شہر قائد میں دماغ چاٹنے والا جرثومہ نگلیریا فاولری نے ایک اور شخص کی جان لے لی۔


انسداد نگلیریا کمیٹی ممبر ڈاکٹر شکیل احمد کے مطابق نگلیریا فاولری میں مبتلا 38 سالہ زیشان نگلیریا کے باعث جاں بحق ہوگیا، زیشان کا تعلق نارتھ کراچی سے ہے جو گزشتہ ہفتے سے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا، رواں برس اب تک سندھ بھر میں نگلیریا کے باعث 7 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں سے 6 کا تعلق کراچی جب کہ ایک کا حب بلوچستان سے ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق نگلیریا صاف پانی میں کلورین کی کمی کے سبب نشونما پاتا ہے تاہم پانی کے ٹینکس، سوئمنگ پولز میں کلورین کی وافر مقدار نگلیریا کی نشونما روک سکتی ہے، نگلیریا جان لیوا اور ناقابل علاج مرض ہے جو ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔
Load Next Story