تجارتی تعاون کا فروغ خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے صدر ممنون
امارات کے لیے نامزد پاکستانی سفیر اور گورنر گلگت بلتستان کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کے نامزد سفیر آصف خان درانی ملاقات کررہے ہیں۔فوٹو:آن لائن
صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلیے اقتصادی سفارتکاری پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،موجودہ حکومت تجارتی تعاون کے فروغ کوبہت اہمیت دیتی ہے کیونکہ یہ ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی جزوہے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان کے نامزد سفیرعارف علی خان درانی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ جنھوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی اورنئی سفارتی ذمے داریوں کے حوالے سے ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے قریبی اور اسٹریٹجک تعلقات کے مزید فروغ پر توجہ دیں۔
پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے قریبی، دوطرفہ اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انھوں نے نامزد سفیر سے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص تجارت، توانائی، تیل وگیس اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کریں۔ صدرمملکت نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی اچھی صحت اور درازی عمر کے لیے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں صدر ممنون حسین سے گلگت بلتستان کے گورنر پیر کرم علی شاہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔